دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر عمل در آ مد سے چین کی آلا بندر گاہ سے تجارتی تبادلوں میں نمایاں اضافہ

سنکیانگ کی آلا بندر گاہ سے برآمدات کا کل حجم 13لاکھ 81ہزار ٹن پر پہنچ گیا

منگل 17 جنوری 2017 15:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر عمل در آ مد سیسنکیانگ کی آلا بندر گاہ سے چین ، وسطی ایشیا اور یورپ کے درمیان تجارتی تبادلوں میں تیزی ،سنکیانگ کی آلا بندر گاہ سے برآمدات کا کل حجم 13لاکھ 81ہزار ٹن پر پہنچ گیا ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق 2016ء کے دوران چین کے مغربی علاقے سنکیانگ کی آلا بندر گاہ سے بر آ مدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ یا۔

(جاری ہے)

یہاں سے مختلف کینٹینرز کے ذریعے بر آ مدات کا کل حجم تیرہ لاکھ اکیاسی ہزار ٹن بنا جو دو ہزار پندرہ کے مقابلے میں پچیس اعشاریہ آٹھ فیصد زیادہ رہا۔اطلاعات کے مطابق چینی حکومت کے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر عمل در آ مد سے چین اور وسطی ایشیا اور یورپ کے درمیان تجارتی تبادلوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔مذکورہ آلا بندرگاہ چین اور وسطی ایشیا اور یورپ کے درمیان اہم گزرگاہ ہے اسی باعث اس بندرگاہ کے ذریعے برآمدات و درآمدات میں بھی خوب اضافہ ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال آلا بندر گاہ کے راستے چین سے وسطی ایشیا اور یورپ جانے والی مال بردار ریل گاڑیوں کی کل تعداد ایک ہزار دو سو تک جا پہنچی ہے۔

متعلقہ عنوان :