وکلا کے احتجاج کے باعث پاناما لیکس کیس کی دسویں سماعت تاخیر کا شکار

منگل 17 جنوری 2017 16:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) سپریم کورٹ کے احاطے میں وکلا کے احتجاج کے باعث پاناما لیکس کیس کی دسویں سماعت تاخیر کا شکار ہوئی۔تفصیلات کے مطابق وکلائہائوسنگ سوسائٹی کے لئے این او سی اور زمین نہ ملنے کے خلاف سپریم کورٹ کے احاطے میں جمع ہو گئے اور وکلاء نے شدید نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپریم کورٹ میں آنے رہنما سیاسی رہنمائوں کا رستہ بھی وکلاء کی جانب سے روکا گیا اور دونوں طرف سے تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی۔

وکلا کا کہنا ہے کہ ہاوسنگ سوسائٹی کے لیے این او سی او اور زمین نہیں دی جارہی، وکلا نے پاناما کیس کی سماعت کے لیے جانے والوں کو روکنے کی بھی کوشش کی ۔وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ سے مذاکرات کیے ،اٹارنی جنرل نے ڈی جی ہاوسنگ کو ایک بجے بلالیا۔