اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں چار روز کے لئے سی این جی اسٹیشنوں پر گیس کی فراہمی بند

منگل 17 جنوری 2017 16:16

لاہور/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) سوئی نادرن گیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں چار روز کے لئے سی این جی اسٹیشنوں پر گیس کی فراہمی بند کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ترجمان سوئی نادرن گیس نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت لاہور اور پنجاب بھر میں چار روز کے لئے سی این جی اسٹیشنوں پر گیس کی فراہمی معطل رہے گی اور سوئی نادرن گیس کی اولین ترجیح ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے تاکہ انہیں تکلیف کا سامنا نہ ہو ۔