نیوزی لینڈ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی مذاکرات فوری طور پر شروع کرنے کا خواہاں

منگل 17 جنوری 2017 16:18

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) جرمنی کے دورے پر آئے ہوئے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم بِل انگلش نے کہا ہے کہ اٴْن کا ملک یورپی یونین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر مذاکرات جلد از جلد شروع کرنے کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

انگلش نے یہ باتیں برلن میں چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر میرکل نے بِل انگلش کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی یورپی یونین پر زور دیں گی کہ نیوزی لینڈ کے ساتھ جلد ایسا کوئی معاہدہ طے کرنے کے لیے کام شروع کیا جائے۔۔

متعلقہ عنوان :