ڈیزرٹ ٹی ٹوئنٹی چیلنج

گروپ بی کے پانچویں میچ میں عمان نے ہانگ کانگ کو سات وکٹوں سے شکست دیدی

منگل 17 جنوری 2017 16:18

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) ڈیزرٹ ٹی ٹوینٹی چیلنج کے گروپ بی کے پانچویں میچ میں عمان نے ہانگ کانگ کو سات کووکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گروپ بی کے پانچویں میچ میں ٹاس جیت کر ہانگ کانب کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر ہانگ کانگ کی پوری ٹیم مقررہ 20اوورز بھی پورے کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے اور 87رنز پر پولین لو ٹ گئی جس میں اعزاز خان 19رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ کارٹر 17اور احسا ن خان نے 10رنز بنائے ،ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوا۔

عمان نے ہانگ کانگ کی جانب سے دیا گیا 88رنز کا ہدفت انتہائی آسانی کے ساتھ 11ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں عاقب الیاس 56رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ذیشا ن مقصود 15اور خاور علی نے 13رنز بنائے۔۔

متعلقہ عنوان :