بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار ملک کے دور دراز علاقوں تک پھیلایا جائے،صدر مملکت

حکومت نے اس پروگرام کے زیر اہتمام غربت کے خاتمے کا پروگرام شروع کیا،ممنون حسین

منگل 17 جنوری 2017 16:31

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار ملک کے دور دراز علاقوں تک پھیلایا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار ملک کے دور دراز علاقوں تک پھیلایا جائے اور اس پروگرام سے مستفید ہونے والوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا جائے ،13لاکھ بچوں کو وسیلہ تعلیم پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے اور وطن کی ترقی و خوشحالی عوام کی بہبود میں مضمر ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک بن چکا ہے پاکستان کی 60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ممنون ح سین نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اس پروگرام کے زیر اہتمام غربت کے خاتمے کا پروگرام شروع کیا ہے اور یہ پروگرام جنوبی پنجاب میں سماجی بہبود کا سب سے بڑا پروگرام ہے انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ بے نظیر پروگرام کے حکام غریب عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کرینگے اور اب اس پروگرام کیلئے رقم 155 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے مستحق افراد کو شفاف طریقے سے رقوم فراہم کی جارہی ہیں اور اس پروگرام کا دائرہ کار ملک کے دور دراز علاقوں تک پھیلا کر اس سے مستفید ہونے والوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا جائے گا اس پروگرام سے غریب اور پسماندہ علاقوں میں چھوٹے کاروبار کیلئے معاونت کی جائے اور یہ اقدامات حکومت کی عوام دوستی اور نیک نیتی کا ثبوت ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئندہ جائزہ رپورٹ میں نئے قابل عمل پروگراموں پر توجہ دی جائے اور ہم نے تیرہ لاکھ بچوں کو وسیلہ تعلیم پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے وطن کی ترقی و خوشحالی عوام کی بہبود میں مضمر ہے

متعلقہ عنوان :