پشاور ،ْنیب نے کارروائی کرکے ٹیلی فون انڈسٹریزپاکستان ہری پور کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزمان کو گرفتارکرلیا

منگل 17 جنوری 2017 16:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے ٹیلی فون انڈسٹریزپاکستان ہری پور کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزمان کو گرفتارکرلیا،ملزمان پرتین سو ساٹھ ملین روپے کرپشن کا الزام ہے ،ْنیب خیبرپختونخوا کے مطابق ٹیلی فون انڈسٹریز پاکستان ہری پورکرپشن اسکینڈل کیس میں ٹی آئی پی کمپنی کے سیکرٹری سید رضوان محمود اورجنرل سیکرٹری طاہرجان سمیت ڈپٹی منیجر محمد وسیم ،قاضی ابرار اورایگزیکٹو زمرد خان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان پرتین سو ساٹھ ملین روپے کرپشن کا الزام ہے،ملزموں نے ٹیلی فون انڈسٹری کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی میں ایک سو پینتالیس پلاٹوں میں خرد برد کی،ملزموں کو جسمانی ریمانڈ کیلئے جلد احتساب عدالت میں پیش کیاجائیگا

متعلقہ عنوان :