شاہ غلام قادر سپیکر آزادکشمیر اسمبلی کانیلم کے مقام پر گاڑی کے حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار

منگل 17 جنوری 2017 16:34

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) شاہ غلام قادر سپیکر آزادکشمیر اسمبلی نے چانگاں ضلع نیلم کے مقام پر گاڑی کے حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ وہ صحت یاب ہو کر اپنے معمولات زندگی کو جلد از جلد بحال کر سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی افراد کے خاندان اس مشکل وقت میں اپنے آپ کو ہر گز اکیلا محسوس نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :