Live Updates

عمران خان کے الزامات پروزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسحاق ڈار نے عدالت سے عمران خان کے خلاف کارروائی کی درخواست کردی

منگل 17 جنوری 2017 16:41

عمران خان کے الزامات پروزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے الزامات پروزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،اسحاق ڈار نے عدالت سے عمران خان کے خلاف کارروائی کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جھوٹے الزامات دہرارہے ہیں،عمران خان جانتے ہیں الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں،درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعترافی بیان سے قبل اور بعد میں بھی زیرحراست تھا،لاہور ہائیکورٹ ایف آئی اے رپورٹ1997میں مسترد کرچکی ہے،عدالتیں2013اور2014 میں بھی الزامات مسترد کرچکی ہیں،اسحاق ڈار نے عدالت سے عمران خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات