پیپلزپارٹی 10فروری کو ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، جلسہ میں اہم شخصیات کی شمولیت متوقع

منگل 17 جنوری 2017 16:38

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی 10فروری کو ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ،جلسہ سے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی تنظیموں نے جلسہ کے سلسلے میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق ملتان میںمنعقدہ عوامی جلسے میں اہم سیاسی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی پنجاب کی تنظیموں کوہدایت دے دی ہے کہ وہ جنوبی پنجاب کے ناراض رہنمائوں کوپارٹی میں دوبارہ لانے کیلئے ان سے رابطے کریں ۔دوسری طرف چئیرمین بلاول بھٹوزرداری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی بلاول ہائوس لاہور بلالیا ہے ،جن سے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے جنوبی پنجاب اور ملتان جلسے اور ریلیوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :