سعودی شہر تربہ میں ہوٹل کا غیرمعیاری کھانا کھانے کے باعث 175 افراد ہسپتال پہنچ گئے

منگل 17 جنوری 2017 17:02

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) سعودی عرب کے جنوب مشرقی شہر تربہ میں ہوٹل کا غیرمعیاری کھانا کھانے کے باعث 175افراد ہسپتال پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق یہ واقعہ طائف سے 100کلومیٹر مشرق کی طرف واقع تربہ شہر میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق تمام افراد نے ہوٹل سے شوارما سینڈوچ کھائے تھے۔ گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس کے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :