لاہور سمیت ملک بھر میں مردم شماری کا معاملہ

ضلعی انتظامیہ مردم شماری کے لیے ٹال مٹول سے کام لینے لگی‘ حکومت نے مردم شماری کے لیے انتظامات کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا

منگل 17 جنوری 2017 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) لاہور سمیت ملک بھر میں مردم شماری کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ مردم شماری کے لیے ٹال مٹول سے کام لینے لگی‘ حکومت نے مردم شماری کے لیے انتظامات کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے بلائی جانے والی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پندرہ مارچ کو چھٹی مردم شماری کاملک بھر میں آغاز کیا جائیگا جس کے لیے پاک فوج اس کی نگرانی کرئے گی اور تمام اضلاع کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو مردم شماری کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا گیا تھاپاک فوج کے فیلڈ کمانڈ کی جانب سے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے میٹنگ کا سلسلہ شروع کرنے کے لیے رابطے کیے گئے تاہم ضلعی انتظامیہ نے کوئی تحریری احکامات نہ ہونے کا بہانہ بنا کر ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا جس پر حکومت کی جانب سے ایک بار پھر ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ تمام فوکل پرسنز مردم شماری کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرامد کرائیںمراسلے میں لکھا گیا کہ مردم شماری کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لیے بہتر سیکورٹی فراہم کی جائے اور پاک فوج کے ساتھ سول آرمڈ فورسز اور پولیس بھی تعاون کرے،مراسلے میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ تمام ضلعی انتظامیہ مردم شماری کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی مدد کرئے۔

متعلقہ عنوان :