لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا ،6 فروری تک جواب طلب کرلیا

منگل 17 جنوری 2017 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی نے اے ایس آئی سپیشل برانچ عبدالغفور کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پرموشن کے حوالے سے آئی جی اور ڈی آئی جی ٹیلی کو درخواست دی تھی اور شنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر لاہور ہائیکورٹ نے 9 دسمبر کو آئی جی پنجاب کو فیصلے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی حکم کے باوجود آئی جی پنجاب نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا سمیت دیگر ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے جس پر عدالت نے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 فروری تک جواب طلب کرلیا۔