نجی تعلیمی اداروں کیلئے چیئرمین تعلیمی بورڈ کا بڑاا علان ,جتنے عرصہ کیلئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پرائیویٹ سکولز کو رجسٹریشن دے گا

اتنے ہی عرصہ کیلئے ایجوکیشن بورڈ الحاق دے گا‘پروفیسر غلام محمد جھگڑ ْ اے پی ایس او کے زیراہتمام استقبالیہ اور الوداعیہ تقریب میں ڈویژن بھر سے افسران کی شرکت

منگل 17 جنوری 2017 17:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان کے زیراہتمام محکمہ تعلیم کے نئے آنے والے آفیسرز ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید مظفر اقبال چشتی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری خالد اختر کے اعزاز میں استقبالیہ اور ٹرانسفر ہونیوالے سابق ای ڈی اوبشیر زاہد گورایہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری علی احمد سیان کے اعزاز میں الوداعیہ دیا گیا تقریب کی صدارت چیئرمین اے پی ایس خالد حیات کموکا نے کی جبکہ چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر غلام محمد جھگڑ‘سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی‘چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ جھنگ ریاض احمد سوہی ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سید وحید الدین شاہ ‘ڈائریکٹر ایلمنٹری فیصل آباد ڈویژن مظہر وڑائچ‘کنٹرولر تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ظفر اقبال ویلفیئر آفیسر تعلیمی بورڈ سردار بابر ڈوگر‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار محمد ساجد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن نیاز احمد سمیت APSکے عہدیداران حافظ شعیب عامر سنیئر وائس چیئرمین ‘سیکرٹری جنرل چوہدری محمد سلیم‘ڈائریکٹر علمی وادبی ونگ محمد طاہر شہزاد‘حافظ ندیم امجد‘محمد عبدالرحمن آصف اور APSکے سپریم کونسل کے ممبران اور ایگزیکٹو ممبرز نے شرکت کی ڈسٹرکٹ ننکانہ سے عتیق ارشد ساہی اور ڈسٹرکٹ چنیوٹ سے ملک ارشد نے خصوصی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین APSخالد حیات کموکا نے سابق ای ڈی او بشیر زاہد گورایہ اور سابق ڈی ای او علی احمد سیان کی پرائیویٹ سیکٹر کیلئے نمایاں کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اسی طرح نئے آنیوالے ڈائریکٹرڈاکٹر جاوید اقبال چشتی اور خالد احتر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں ایسوسی ایشن کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ای ڈی او بشیر زاہد گورایہ نے کہا کہ میرا فیصل آباد کا دور مثالی پیریڈ ہے APSکے دوستوں نے بڑی محبت دی جو کبھی فراموش نہیں کرسکتا ڈائریکٹر اور سی ای او فیصل آباد ڈاکٹر خالد جاوید مظفر اقبال چشتی نے اپنے خطاب میں APSکے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا انہوں نے چیئرمین APSخالد حیات کموکا اور دیگر عہدیداران کو یقین دلایا کہ نجی تعلیمی اداروں کے بھر پور تعاون کریں گے ان کے رجسٹریشن اور دیگر معاملات کو آسان ترین بنایا جائیگا اور میرے دفتر کے دروازے نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز کیلئے ہمیشہ کھلے رہیں گے اس تقریب کی خاص بات یہ کہ جب چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر غلام محمد جھگڑ خطاب کیلئے آئے تو انہوں نے نجی تعلیمی اداروں کیلئے بڑی خوشخبری سنائی کہ نجی تعلیمی اداروں کو تعلیمی بورڈ زیادہ سے زیادہ 3 سال کیلئے الحاق دیتا تھا انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشنز کا دیرینہ مطالبہ تھا آج میں اپنے ساتھیوں کی موجودگی میں اعلان کررہا ہوں کہ نجی تعلیمی اداروں کو جتنے عرصی5سال یا10سال کیلئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کریگا اتنے ہی عرصہ کیلئے تعلیمی بورڈ فیصل آباد ان تعلیمی اداروں کو الحاق دے گا یہ اعلان سن کر نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان میں خوشی کی لہر دوڑگئی اور چیئرمین APSخالد حیات کموکا نے چیئرمین تعلیمی بورڈ‘سیکرٹری بورڈ اور کنٹرولر بورڈ کا شکریہ ادا کیا کہ بورڈ انتظامیہ نے آج ان کا دیرینہ اور اصولی موقف مان لیا اس طرح نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان ہرسال بورڈ الحاق کی ایکسر سائز سے بچ جائیں گے اور ان کی مشکلات کم ہوجائیں گی

متعلقہ عنوان :