ساہیوال، پسند کی شادی کرنیوالی 20سالہ لڑکی کی مبینہ خود کشی کا ڈراپ سین، باپ بیٹا گرفتار ، قتل کا اعتراف کر لیا

منگل 17 جنوری 2017 17:45

ساہیوال، پسند کی شادی کرنیوالی 20سالہ لڑکی کی مبینہ خود کشی کا ڈراپ ..

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) نواحی چک 5-78آر میں لو میرج کرنے والی لڑکی عابدہ کی مبینہ خود کشی کا ڈراپ سین باپ اور بھائی نے گلا دبا کر لاش پنکھے سے لٹکا کر خود کشی کا ڈرامہ رچایا پولیس نے باپ منظور اور بھائی سبطین کو گرفتار کر لیا تو ملزموں نے قتل کا اعتراف کر لیا ۔ واقعات کے مطا بق اسی چک کے منظور احمد کی بیٹی عابدہ 20سالہ اپنے آشنا عظمت اجو کے ہمراہ کچھ عرصہ قبل گھر سے بھا گ گئی اور دونوں نے لو میرج کرلی جس کے بعد پنچائیت کے ذریعے عابدہ کو اس کے والدین اس شرط پر اس کے خاوند عظمت اجو سے گھر لے آئے کہ وہ اس کی رخصتی کرینگے تاکہ خاندان میں بدنامی سے بچ سکیں ۔

لیکن سوموار کو باپ بیٹے نے عابد ہ کو پھانسی دیکر قتل کر دیا اور خود کشی کا ڈرامہ رچانے کی خاطر لاش پنکھے سے گلے میں رسا ڈال کر لٹکا دی اور مشہور کر دیا کہ عابدہ نے اس کے خاوند کے ساتھ بھیجنے سے انکار پر خود کشی کر لی ہے جس پر پولیس تھانہ فتح شیر کے سب انسپکٹر بشیر احمد کو شک گزرا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال سے عابدہ کی لاش کاا پوسٹمارٹم کرایا تو پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کو گلا دبا کر ہلاکت کا نتیجہ قرار دیا اور خود کشی کے امکان کو مسترد کر دیا جس پر پولیس نے باپ بیٹے کو حراست میں لیا تو ملزموں نے قتل کا اعتراف کر لیا۔

(جاری ہے)

جس پر تھانہ فتح شیر کے سب انسپکٹر بشیر احمد نے اپنی مدعیت میں مقدمہ بجرم 302/34ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :