حکومت پنجاب نے رواںمالی سال کیلئے ڈویلپمنٹ پروگرام کی مد میں 550 ارب روپے منظور کر لئے

منگل 17 جنوری 2017 17:45

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) پنجاب میں رواں مالی سال 2016-17 کے پہلے چھ ماہ کے دوران کُل 6080 ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے 282 بلین روپے جاری کئے جا چکے ہیں، حکومت پنجاب نے مالی سال 2016-17 کیلئے ڈویلپمنٹ پروگرام کی مد میں 550 ارب روپے منظور کر لئے ہیں، مذکورہ ڈویلپمنٹ بجٹ میں سے 158 بلین روپے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیکٹر جن میں روڈز، اریگیشن اور پبلک بلڈنگ کے شعبہ جات شامل ہیں کیلئے مختص کئے گئے ہیں،چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 2.712 بلین، ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بارانی ایریاز 358 ملین روپے، نیو خانکی بیراج 23 بلین روپے، تریموں بیراج کی بہتری و بحالی 17 بلین، سمال ڈیمز کی تعمیر ومرمت 7 بلین روپے، ایگریکلچر ڈویلپمنٹ پیکج 20 بلین روپے، کینال ایکسپریس وے گٹ والا تا ساہی والا فیصل آباد کی تعمیر 6 بلین روپے کی لاگت خرچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ شادی خیل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رواں مالی سال کے دورانیہ میں اریگیشن اینڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی ڈویلپمنٹ کیلئے بے مثال فنڈز فراہم کئے گئے ہیں اور یہ مذکورہ فنڈز صوبہ پنجاب میں ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کرنے کیلئے ضلعوں کو بلا تفریق مہیا کئے گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے متعدد ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے تیزی کے ساتھ کام جاری و ثاری ہے۔

متعلقہ عنوان :