کراچی،عدالت میں وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ سے متعلق کیس میں وسیم اکرم نے ملزمان سے کیاگیا صلح نامہ جمع کرادیا
منگل 17 جنوری 2017 17:56
(جاری ہے)
سابق کپتان نے عدالت میں پیش ہو کر بیان دیا کہ کیس غلط فہمی کی بنیاد پر بنا تھا۔
فریقین میں صلح ہوگئی ہے اس لیے میں مقدمہ چلانا نہیں چاہتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 17 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے پیش ہو کر مقدمہ ختم کرنے کی استدعا کردی۔وسیم اکرم پر 2015 میں نیشنل اسٹیڈیم جاتے ہوئے مبینہ طورپرحملہ ہواتھا۔ وسیم اکرم نے میجرریٹائرڈ عامرکیخلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی، جس کے بعد اس مقدمے کی 32 سماعتیں ہوئیں مگر وسیم اکرم عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔سماعت کے بعد وسیم اکرم کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم نے ثابت کر دیا کہ قانون کا احترام ہم سب پر فرض ہے، عدالت میں میں پیش ہو کر انہوں نے قانون کی بالادستی کی۔ وکیل نے بتایا کہ میجر عامر کو جب پتہ چلا کہ وسیم اکرم قومی ہیرو ہیں تو انہوں نے معافی مانگ لی تھی۔مزید قومی خبریں
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
-
گزشتہ برس 9 مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا،ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے
-
پارلیمانی لیڈر کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.