وزیراعظم کا پشاور میں سرجڑی بچیوں کا نوٹس ، علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا

منگل 17 جنوری 2017 17:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پشاور میں سرجڑی بچیوں کا نوٹس لے لیا اور علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پشاور حیات میڈیکل کمپلیکس میں10روز سے داخل سرجڑی بچیوں کا وزیراعظم محمد نواز شریف نے نوٹس لے لیا اور بچیوں کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا تاکہ انکی جان کو خطرہ لاحق نہ ہو۔ وقار)

متعلقہ عنوان :