آصف زرداری کا قانونی مشیروں سے طویل مشاورت،ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ موخر

منگل 17 جنوری 2017 17:56

آصف زرداری کا قانونی مشیروں سے طویل مشاورت،ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کے سابق صدر آصف علی زرداری نے قانونی مشیروں سے طویل مشاورت کے بعد ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ موخر کر دیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ،اجلاس میں فاروق ایچ نائیک ، اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ شامل تھے، پیپلزپارٹی کے قانونی مشیروں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو قانونی پیچیدگیوں کیوجہ سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا اور انکی جگہ بلاول بھٹو کو میدان میں اتارنے کا عندیہ دیا، واضح رہے کہ اسوقت آصف علی زرداری امریکہ میں موجود ہیں۔ وقار)

متعلقہ عنوان :