صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گوندی پیر گڑھی شاہو کے مکین سوئی گیس کی عدم فراہمی پر سراپا احتجاج

منگل 17 جنوری 2017 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گوندی پیر گڑھی شاہو کے مکین سوئی گیس کی عدم فراہمی پر سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے گڑھی شاہوچوک میں احتجاج کرتے ہوئے سڑک پرٹائر جلاکر ٹریفک بند کردی۔ مظاہرے میں شامل خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے ہاتھوںمیں گیس سلنڈر، چولہے اور برتن اٹھا رکھے تھے۔

خواتین نے لکڑیاں جلاکر سڑک پر روٹیاں پکانا شروع کردیں۔

(جاری ہے)

اس صورتحال کے باعث ٹریفک مکمل طور پر بند ہوگئی۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ وہ گزشتہ ایک ماہ سے گیس کی سہولت سے محروم ہیں۔جس کے لئے انہوں نے مختلف حکام کے دروازوں پر دستک دی لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیںہوئی۔ ان کا علاقہ جو سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے حلقہ اتنخاب میں شامل ہے کہ باوجود انہیں گیس فراہم نہیں کی جارہی ۔اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔ بعدازاں اعلیٰ حکام کی مداخلت پر مظاہرین پر امن منتشر ہوگئے۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :