امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں اضافہ

منگل 17 جنوری 2017 18:26

امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، برطانوی پائونڈ اور یورو کی ..

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم، برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں تیزی کا رجحان رہا۔ منگل کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدر میں بالترتیب 10 پیسے، 2 پیسے، 3 پیسے، 14 پیسے اور 10 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے سے بڑھ کر 105.75 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے سے بڑھ کر 103.24 روپے ہوگئی۔ اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے سے بڑھ کر 28.05 روپے اور قیمت خرید 26.37 روپے سے بڑھ کر 26.40 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے سے بڑھ کر 28.79 روپے اور قیمت خرید 26.36 روپے سے بڑھ کر 26.39 روپے پر بند ہوا۔

مزیدبرآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پائونڈ قیمت فروخت 127.11 روپے سے بڑھ کر 127.25 روپے اور قیمت خرید 124.10 روپے سے بڑھ کر 124.23 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ یورو کی قیمت فروخت 112.09 روپے سے بڑھ کر 112.19 روپے اور قیمت خرید 109.43 روپے سے بڑھ کر 109.54 روپے ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :