Live Updates

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ،ْ پانامہ لیکس پر حکومتی حکمت عملی اور جاری سماعت کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال

کرپشن اور علی بابا کی سیاست کے تابوت سپریم کورٹ سے اکٹھے ہی نکلیں گے ،ْ تحریک انصاف

منگل 17 جنوری 2017 18:32

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ،ْ پانامہ لیکس پر حکومتی حکمت عملی اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قائدین کا اہم اجلاس ہوا جس میں پانامہ لیکس پر حکومتی حکمت عملی اور سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہاکہ وزیر اعظم کا ثبوت دینے کی بجائے استثنیٰ کے پیچھے چھپنا قوم کو تمام سوالوں کے جواب دے گیا ،ْروز اول سے کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف ساری لوٹ مات کے ذمہ دار ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے وکیل کے ذریعے عدالت کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ پارلیمان میں جتنا چاہیں جھوٹ بول سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پارلیمان میں جان ہوتی تو عدالت سے پہلے پارلیمان نواز شریف کا محاسبہ کرتی ،ْقوم "علی بابا" کی اکھڑتے قدم اور پھولتی سانسیں دیکھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہاگیا کہ چھوٹا بڑا ہر درباری نواز شریف کی خوشنودی کیلئے بدکلامی اور بدزبانی میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کو کوشش کر رہا ہے۔

تحریک انصاف نے کہاکہ کرپشن اور علی بابا کی سیاست کے تابوت سپریم کورٹ سے اکٹھے ہی نکلیں گے۔تحریک انصاف نے کہاکہ نواز شریف کیخلاف ناقابل تردید ثبوتوں کے انبار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پی ٹی آئی بیان کے مطابق نواز شریف نے پانامہ لیکس، بی بی سی دستاویزی فلم، بی بی سی رپورٹ، اسحاق ڈار کے بیان حلفی اور لندن عدالت کے فیصلے میں سے کسی ایک کا بھی جواب نہیں دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات