کراچی کی احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے پیش کیے گئے 4ریفرنسز سماعت کے لیے منظور کرلیے

منگل 17 جنوری 2017 18:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) کراچی کی احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے پیش کیے گئے 4ریفرنسز سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے 2017کے پہلے 17دنوں میں چار ریفرنسز احتساب عدالت میں جمع کرائے ۔تین ریفرنسز میرپور ساکرو میں کرپشن ،اختیارات کے ناجائز استعمال اور من پسند افراد کوکنٹریکٹ دلانے سے متعلق دائر کیے گئے ۔

(جاری ہے)

ان ریفرنسز میں سابق ایڈمنسٹریٹر میرپور ساکرو ٹاؤن کمیٹی کرم دین ،نیہار اوردیگر کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔نیب کے مطابق ملزمان نے ترقیاتی کاموں کے جعلی بلز بنا کر قومی خزانے کو 2کروڑ 48لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا ۔نیب نے سیلز ٹیکس ریفنڈ کیس میں گھپلوں کے الزام میں نعمان علی بھٹی کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا ہے ۔عدالت نے تمام ریفرنس سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت نمبر 1اور 3میں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :