مسلم لیگ(ن) کا بلدیاتی اداروں کے فنکشنل ہونے کے بعد یونین کونسلز کی سطح پر تنظیم نو کا فیصلہ

نظریاتی ،مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ وابستگی،مخلص، متحرک کارکن اولین ترجیح ہونگے‘لیگی رہنما

منگل 17 جنوری 2017 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور دفتر میں یونین کونسلز کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم اجلاس اجلاس کی صدارت محمد پرویز ملک نے کی ،اس موقع پر خواجہ عمران نذید ،سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز احمد، رمضان صدیق بھٹی،عامر خان،ڈپٹی میئر ز نذیر خان سواتی، مہر محمود،چوہدری بلال، حاجی اللہ رکھا،مشتاق مغل سمیت دیگر بھی موجود تھے،اجلاس میں تمام صوبائی حلقوں میں کوآرڈینیٹرز مقرر کردئے گئے ہیں ،ملک پرویز نے تمام کوآرڈینیٹرز کو ہدایت کی کہ وہ حلقوں میں جا کرخود سروے کرکے اچھی شہرت والے مخلص اور متحرک کارکنوں کا انتخاب کریں ، نظریاتی مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ وابستہ رہنے والوں کو ترجیح دی جائے گی، انہوں ے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر اس پراسس کو مکمل کیا جائے ، اس کاحتمی فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کرے گی،انہوں نے کہا کہ چونکہ نئی یونین کونسلز وجود میں آ چکی ہیں، اس لئے اب نئی یونین کونسلزکے مطابق تنظیم نو کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عدالتی کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عمران خان یوٹرن اور قلا بازیوں کے ماسٹر ہیں،اور مسلسل جھوٹ بول کر انہوں نے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے،اخلاقیات کا ہمیں لیکچر دینے کی بجائے خود سیاسی تربیت حاصل کریں ۔

متعلقہ عنوان :