پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری

کے ایس ای 100 انڈیکس 209.89 پوائنٹس کی کمی سے 48678.65 پوائنٹس پر بند

منگل 17 جنوری 2017 19:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوبھی مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 209.89 پوائنٹس کی کمی سے 48678.65 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 37 ارب 79 کروڑ 53 لاکھ 82 ہزار 15 روپے کی کمی رونماء ہوئی تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 11 کروڑ 94 لاکھ 61 ہزار 188 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 6 کروڑ 35 لاکھ 91 ہزار 160 حصص کا اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 209.89 پوائنٹس کی کمی سے 48678.65 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 173.82 پوائنٹس کی مندی سے 26339.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 127.99 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 400.06 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 198.56 پوائنٹس کی کمی سے 20213.42 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 49.63 پوائنٹس کی مندی سے 18629.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 72.45 پوائنٹس کی کمی سے 23344.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 415 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 130 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 272 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 150 روپے کے اضافے سے 5900 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی سودے بھی 140 روپے کی تیزی سے 7950 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی سروس انڈسٹری لمیٹڈ اور لکی سیمنٹ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ سروس انڈسٹری لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 37.02 روپے کی مندی سے 1540.25 روپے اور لکی سیمنٹ کے حصص کی قیمت بھی 28.52 روپے کی کمی سے 853.71 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار سوئی سائودرن گیس کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 25 لاکھ 77 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 38.69 روپے سے شروع ہو کر 39.17 روپے پر بند ہوئی جبکہ فیصل بینک کے 2 کروڑ 12 لاکھ 92 ہزار 500 حصص کے سودے 24.50 روپے سے شروع ہو کر 25.84 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 37 کروڑ 96 لاکھ 53 ہزار 320 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 22 ارب 41 کروڑ 66 لاکھ 41 ہزار 937 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 98 کھرب 5 ارب 59 کروڑ 32 لاکھ 54 ہزار 743 روپے سے کم ہو کر 97 کھرب 67 ارب 79 کروڑ 78 لاکھ 72 ہزار 728 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 4 کروڑ 95 لاکھ 63 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :