سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت 18جنوری تک ملتوی کردی

منگل 17 جنوری 2017 19:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) سندھ ہائیکورٹ میں جے جے وی ایل میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت پر ایڈووکیٹ انور منصور کے دلائل مکمل ہونے پر سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی ہے ۔ منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس فاروق شاہ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے جے جے وی ایل کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔ انہیں ڈاکٹروں نے کمر میں درد کے علاج کے لیے سرجری کا مشورہ بھی دیا ہے جبکہ ان کو اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے طبعی بنیادوں پر ضمانت بھی دی ہے ۔ وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے موکل کو اس کیس میں بھی طبعی بنیادوں پر ضمانت دی جائے ۔ بعد ازاں عدالت میں وکیل صفائی کے دلائل مکمل ہونے پر سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی ۔