پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ ہاسٹل میں تشدد کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے گی، ترجمان

منگل 17 جنوری 2017 19:07

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین کے حکم پر یونیورسٹی لاء کالج کے طالبعلم سہیل پر تشدد کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا ہے کہ واقعہ کے بعد وائس چانسلر نے ہاسٹل نمبر ایک کا دورہ بھی کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ جمعیت کو فری ہینڈ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کیمپس میں امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے واقعہ میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :