جامعہ سندھ جام شورومیں ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کرنے سے بچانے کے لیے خصوصی شکایتی سیل قائم

منگل 17 جنوری 2017 19:28

حیدرآباد- 17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) شیخ الجامعہ سندھ جام شورو پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کے حکم کے تحت ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کرنے سے بچانے کے لیے خصوصی شکایتی سیل قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سیل کا آفس جامعہ سندھ کے سید غلام مصطفیٰ شاہ ایڈمنسٹریشن بلڈنگ کے اندر وائس چانسلر سیکرٹریٹ والی لابی میں واقع ہے۔ اس سلسلے میں زوالوجی شعبے کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نسرین میمن کو شکایت سیل کی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ دوران ملازمت ہراسمنٹ کی شکایت خواتین براہ راست یا ای میل ایڈریس harassmentcommittee@usind,edu.pk یا فون نمبر 022-9213147 پر شکایات درج کر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :