راحیل شریف کے جانے کیساتھ ہی پریشان وزراسامنے آگئے،مولابخش چانڈیو

اب کہتے ہیں نیشنل ایکشن پلان اورعدالتوں پرسوچا جائیگا،چودھری نثاردہشتگردوں کیساتھ رہےتومخالفت دشمنی تک بھی ہوسکتی ہے،وزیراعظم پاناما کیس کی ذمہ داری قبول کریں اورمستعفی ہوجائیں۔مشیراطلاعات سندھ کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 جنوری 2017 18:42

راحیل شریف کے جانے کیساتھ ہی پریشان وزراسامنے آگئے،مولابخش چانڈیو

حیدرآباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جنوری2017ء) :مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ راحیل شریف کے جانے کے بعد پریشان وزراسامنے آگئے،اب کہتے ہیں نیشنل ایکشن پلان اورعدالتوں پرسوچا جائیگا،چودھری نثاردہشتگردوں کیساتھ رہےتومخالفت دشمنی تک بھی ہوسکتی ہے،وزیراعظم پاناما کیس کی ذمہ داری قبول کریں اورمستعفی ہوجائیں۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتےہیں مردم شماری پرملک دشمنوں کو سیاست نہ کرنےدی جائے۔

(جاری ہے)

سندھ میں رہنے والے تمام لوگوں کے تحفظات دور کریں۔ہم چاہتے ہیں مردم شماری پر اعتماد قائم رہے۔قومی اداروں میں تمام صوبوں کی نمایندگی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب سے اختلاف ہوسکتا ہے،مگر انہیں غدار تو نہیں کہتے۔مولا بخش نے کہا کہ پاناما انہیں نہیں چھوڑے گا۔انہیں مارے گا۔پاناما کا نام لو تو ان کے وزرا بدک جاتے ہیں۔دنیا میں کہیں بھی پاناما کا دفاع نہیں کیا جارہا۔وزیراعظم ذمے داری قبول کریں اور مستعفی ہوجائیں۔وزیراعظم کو انکارہے تو قوم کے سامنے جائیں مینڈیٹ لیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ بہت بڑی ہے۔بہت رشتےدار ہیں،ایک کووزیراعظم بنادیں۔