آصف علی زرداری ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے،خورشید احمد شاہ

منگل 17 جنوری 2017 19:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں فیصلہ میں تاخیر کی وجہ آصف علی زرداری کا امریکہ کا دورہ ہے۔ اگر اس دوران شیڈول جاری ہو جاتا تو ان کا دورہ امریکہ متاثر ہوتا۔