وزیر اعظم کے وکیل کی جانب سے پیش کیا گیا دفاع عدالت نہیں جمہوریت اور عوام کی توہین ہے

تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ورکن قومی اسمبلی اسد عمر کا وزیراعظم کے وکیل کے تازہ موقف پر ردعمل کا اظہار

منگل 17 جنوری 2017 19:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ورکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے وکیل کی جانب سے پیش کیا گیا دفاع عدالت نہیں جمہوریت اور عوام کی توہین ہے ، ساری زندگی ہمیں بتایا جاتا رہا کہ پارلیمان قومی معاملات پر گفتگو کرنے اور مسائل سلجھانے کا ایوان ہے ، اب بتایا جا رہا ہے کہ پارلیمان وہ ایوان ہے جہاں جی بھر کر جھوٹ بولا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سپریم کورٹ میںوزیراعظم کے وکیل کے تازہ موقف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو دن سے وزیر اعظم کے وکیل عدالت میں ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پارلیمان میں جھوٹ بولنا وزیر اعظم کا حق ہے ۔وزیر اعظم کے وکیل نے امریکی، برطانوی اور بھارتی آئین سمیت ڈھیروں قانونی حوالے دیے ۔عدالت میں ان حوالوں کے پیش کرنے کا واحد مقصد ثابت کرنا ہے کہ وزیر اعظم پارلیمان میں کھڑے ہو کر قوم سے جتنا چاہیں جھوٹ بول سکتے ہیں۔وزیر اعظم کے وکیل کا یہ موقف بھی ہے کہ پارلیمان میں خطاب کے ذریعے قوم کو دھوکہ دینا بھی وزیر اعظم کا استحقاق ہے۔(ع ع)