واٹربورڈ کی کرکٹ ہاکی اور فٹبال ٹیموںکی کارکردگی بہتربنانے کیلئے ٹیموں کی تشکیل نو کا فیصلہ

منگل 17 جنوری 2017 19:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) واٹربورڈ کے ڈائریکٹر اسپورٹس محمد اعظم خان نے شعبہ اسپورٹس واٹربورڈ کی کرکٹ ہاکی اور فٹبال ٹیموںکی کارکردگی بہتربنانے کیلئے ٹیموں کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا ہے ،شعبہ اسپورٹس سے وابستہ تمام کھلاڑیوں کو واپس اپنے متعلقہ شعبہ جات میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نئی ٹیموں کی تشکیل کیلئے ٹرائلز کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے ، فٹبال ٹیم میں شمولیت کے لئے خواہشمند واٹربورڈ ملازمین کے ٹرائلز جاری ہیں جو آج 18جنوری کو صبح 11بجے بھی بینظیر شہید اسٹیڈیم گٹر باغیچہ میں ہوں گے جبکہ کرکٹ ٹیم کی تشکیل کیلئے ٹرائلز 21اور 22جنوری کو سہ پہر 3بجے ناظم آباد جیمخانہ انو بھائی پارک میں اور ہاکی ٹیم کے ٹرائلز 24 اور 25 کو شام 4:30 بجے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس فیڈرل بی ایریا میں ہوں گے

متعلقہ عنوان :