محمد سلیم قادری شہید کے قاتلوں کی گرفتاری اہم کامیابی ہے، علما ء و مشائخ اہلسنت

منگل 17 جنوری 2017 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) علامہ مجاہد عبد الرسول خان ، سردار محمد طاہر ڈوگر ، شیخ محمد نواز قادری ، علامہ سرفراز سیالوی ، علامہ شیر محمد مجتبائی ، علامہ ریاض ہز اوری ، حافظ محمد رمضان قادری و یگر اہلسنت جماعتوں کے علما ء و مشائخ اہلسنت نے محمد سلیم قادری شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کو اہم کامیابی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بانی و قائدسنی تحریک امیر شہدا ء اہلسنت محمد سلیم قادری ؒ کے قاتلوں کی گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہم کامیابی ہے۔عدالتوں سے انصاف کی امید کی جا سکتی ہے مگر حکومتیں خود قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدالتوں پر اثر انداز ہورہی ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان دہشتگردوں اور کالعدم جماعتوں کی سر پرستی سے باز رہیں ۔فوجی عدالتوں کی مخالفت کرنے والے پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی سے کھیل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :