ایف بی آر نے بلا سود لین دین و حلال اشیاء کے کاروبار کے فروخت کیلئے شریعہ کمپنیوں کے لئے انکم ٹیکس کی شرح دو فیصد کم کردی

منگل 17 جنوری 2017 20:13

ایف بی آر نے بلا سود لین دین و حلال اشیاء کے کاروبار کے فروخت کیلئے شریعہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) ایف بی آر نے شریعت کے اصولوں کے مطابق بلا سود لین دین اور حلال اشیاء کے کاروبار کے فروخت کے لئے شریعہ کمپنیوں کے لئے انکم ٹیکس کی شرح دو فیصد کم کردی ہے ۔ عام کمپنیوں کے لئے انکم ٹیکس کی شرح 32فیصد ہے جبکہ ان کمپنیوں کے لئے انکم ٹیکس کی شرح تیس فیصد کی جاری ہے اس ضمن میں ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

انکم ٹیکس رولز میں شامل کئے گئے نئے شق 231Hکے مطابق شریعہ کے مطابق ملک میں کام کرنے والی کمپنیوں کے لئے انکم ٹیکس کی رعایتی شرح کا اطلاق ہوگا ۔ ایسی کمپنیوں کے حصص سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ ہونا لازمی ہے انکم ٹیکس کی رعایتی شرح کا اطلاق صرف اس صورت پر ہوگا کہ کمپنی حلال اشیاء کا کاروبار کرے اس حوالے سے ایف بی آر نے باقاعدہ طورپر قواعد و ضوابط بھی جاری کئے ہیں

متعلقہ عنوان :