الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور پنجاب کے الیکشن کمشنرز کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

منگل 17 جنوری 2017 20:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور پنجاب کے الیکشن کمشنرز کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے 2018کے عام انتخابات کی عام تیاریوں کے دوران اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے والے افسران کو ان کے تجربے کی وجہ سے دوبارہ ان کو ملازمت دینے کے لئے کسی سفارش کو زیر غور نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا مسرت اللہ ، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب ملک مسعود ، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سلطان باز آئندہ دو سے تین ماہ کے دوران ریٹائرڈ ہونے کے بعد ان کی جگہ الیکشن کمیشن کے افسران کو نئے صوبائی الیکشن کمشنر تعینات کردیا جائے گا۔سینارٹی کی بنیاد پر نئے افسران کی تعیناتی کی جائیگی ۔ 2018کے انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کی گئی ہے اور 2018کے عام انتخابات سے قبل تینوں صوبوں کے نئے الیکشن کمشنرز تعینات کردیئے جائینگے ۔ اس سے قبل 2013کے انتخابات میں پنجاب سے محبوب انور ،سندھ سے سونو خان بلوچ کی مدت ملازمت میں توسیع دینے کے فیصلے پر انتخابات کے نتائج کے بعد اس وقت الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔