پشاور ، غیر رجسٹرڈ و غیر قانونی میٹرینٹی کلینک پر ہیلتھ کیئر کمیشن کے چھاپے کے باوجو

کلینک بند نہ ہوسکا، اہلیان علاقہ کا اظہار تشویش

منگل 17 جنوری 2017 20:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) پشاور کے نواحی علاقے اچینی بالا میں غیر رجسٹرڈ و غیر قانونی میٹرینٹی کلینک پر ہیلتھ کیئر کمیشن کے چھاپے کے باوجود کلینک کو بند نہ کرنے پر اہلیان علاقہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعلی ،وزیر صحت ،سیکر ٹری صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلے میں معززین اچینی بالا مستعمر شاہ کی قیادت میں ایک وفد نے پشاور پریس کلب کے احاطے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ عوام کی شکایات پر ہیلتھ کیئر کمیشن نے محلہ میاں گان اچینی بالا میں واقع غیر قانونی میٹرنٹی کلینک پر مقامی کونسلر کی موجودگی میں چھاپہ مارا تاہم کلینک کا صرف بورڈ ہٹا دیا گیا باقی کلینک کو ایک ایسی غیر مستند خاتون چلا رہی ہیں جن کے پاس کسی قسم کا کوئی سرٹیفیکٹ تک موجود نہیں بلکہ وہ میٹرک کے تمام مضامین بھی پاس نہیں کر سکیں اسکے باوجود بغیر کسی مستند سرٹیفیکٹ یا غیر قانونی کلینک چلا رہی ہیں جو کہ قیمتی انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ ہیں انہوں نے وزیر اعلی ،وزیر صحت ،سیکر ٹری صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :