جماعت اسلامی حلقہ خواتین یوتھ ونگ ضلع پشاور کے زیر اہتما م ماسٹر ٹرینگ پروگرام کا انعقاد

منگل 17 جنوری 2017 20:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین یوتھ ونگ ضلع پشاور کے زیر اہتمام-’صحت عامہ کے مسائل سے آگاہی ‘کے حوالے سے ایک ماسٹر ٹرینگ پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس کا پہلا حصہ ’منہ کی صفائی اور مسائل سے آگاہی پر مشتمل تھا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرثنا ندیم نے صحت ِعامہ کے مسائل سے آگاہی کے حوالے سے تعارف پیش کیا انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصدخواتین کو صحت کے بنیادی مسائل اور دیگر موذی امراض سے بچائو کی تربیت دینا ہے تاکہ ایک صحت مند معاشرہ پروان چڑھ سکے ۔

صوبائی صدر یوتھ ونگ ڈاکٹررخسانہ عزیز نے ’زندگی کا مقصد ‘ کے موضوع پر پریزنٹیشن پیش کی ۔آخر میں شرکاء میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے پروگرام میں مختلف موضوعات پر بریفنگ دینے کے حوالے سے ڈاکٹر عمارہ،ڈاکٹر روحینا،ڈاکٹر سبا ،ڈاکٹر بریخنا،ڈاکٹر حنا،ڈاکٹرخدیجہ اور ٹیم لیڈر ڈاکٹر ثنا ندیم نے خصوصی طور پر شرکت کی ورکشاپ میں نوجوان خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پروگرام کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :