پشاور،متحدہ طلبہ محاذ کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پشاور کے پرنسپل کی نااہلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 17 جنوری 2017 20:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) متحدہ طلبہ محاذ کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پشاور کے پرنسپل کی نااہلی کے خلاف کالج گیٹ کے سامنے اور پھر پشاور پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھاررکھے تھے جس پر کالج کے پرنسپل اور انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرے کی قیادت تنظیم کے چیئرمین ریحان آفریدی،صدام آفریدی،وقاص خان اور ارشاد خان کررہے تھے۔

اس موقع پر مقررین کاکہناتھاکہ کالج پرنسپل نااہل اور ناتجربہ کارہے انہیں فوری طورپر ہٹاکرکسی تجربہ کار پرنسپل کو تعینات کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ پرنسپل نے میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اپنے منظورنظراور لوکل طلبہ کو فاٹاکوٹہ سیٹس پر داخلہ دیتے ہیں جوقبائلی طلبہ کے سراسر ظلم و ناانصافی ہے اس کے علاوہ کالج پرنسپل نے احتیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کالج کو 13دسمبر سے 3جنوری تک بند رکھاتھا۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے طلبہ کی پڑھائی بری طرح متاثرہوئی اور اج تک کلاسز میں طلبہ کی غیرحاضری پائی جاتی ہے۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ سیکنڈ شپ سے جو فیسیں اصول کیاجاتاہے اس میں 25لاکھ پریکٹیکل کے میٹریل کیلئے مختص کیے جاتے ہیں لیکن جو سیشن ختم ہونے والا ہے ابھی تک نہ کوئی میٹریل خریدا گیااور نہ ہی اس کیلئے کوئی ٹینڈرہواہے جوکرپشن کی ایک زندہ ثبوت ہے۔

سیکورٹی مسائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ پرنسپل کی نااہل اور ناانصافی کی وجہ سے کالج میں روزبروز مسائل بڑھتے جارہے ہیں کئی بارکالج میں ڈکیتیاں ہوئی ہے جوسیکورٹی کی ناکامی کانتیجہ ہے ۔انہوں نے وزیراعلی وگورنر خیبر پختونخوا،منسٹر ٹیوٹا ارشد عمرزئی اور ڈائریکٹر ٹیوٹا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی طلبہ کے ساتھ ناانصافیوں کو فوری بند کیاجائیں اور اگراس تعلیمی ادارہ کو تباہی سے بچانا ہوتومذکورہ پرنسپل کوفوری طورپر اپنے عہدے سے ہٹایاجائے۔

متعلقہ عنوان :