ملک کی19کروڑ آبادی میں13کروڑ نوجوان ہیں،مگر نوجوانوں کیلئے حکمرانوں کے پاس کوئی پروگرام اور ایجنڈا نہیں ،نوجوانوں کو ان موروثی سیاسی جماعتوں اور روایتی سیاستدان ملکی معاملات اور سیاست میں حصہ لینے کے مواقع نہیںدے رہے، سیاسی جماعتوں پر چند خاندانوں اور چند چہروں کا قبضہ ہے

امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمدخان کاجے آئی یوتھ کے اجلاس سے خطاب

منگل 17 جنوری 2017 20:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمدخان نے کہا ہے کہ19 کروڑ آبادی میں 13 کروڑ نوجوان ہیں لیکن نوجوانوں کے لیے حکمرانوں کے پاس کوئی پروگرام اور ایجنڈا نہیں ہے نوجوانوں کو ان موروثی سیاسی جماعتوں اور روایتی سیاستدان ملکی معاملات اور سیاست میں حصہ لینے کے مواقعے نہیںدے رہی ہے سیاسی جماعتوں پر چند خاندانوں اور چند چہروں کا قبضہ ہے ۔

جنھوں نے 13 کروڑ نوجوانوں کو غلام بنایا ہوا ہے اور ملکی معاملات اور قومی سیاست سے نوجوانوں کو بے دخل کردیا ہے ۔حکمرانوں نے گزشتہ 70 سالوں سے نوجوانوںکو جہالت ،بے روزگاری ، جرائم و اسلحہ کلچر اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ جے آئی یوتھ نوجوانوں کے لیے امید کی کرن اور مستقبل کی نوید ہے ۔

(جاری ہے)

12 فروری کے جے آئی یوتھ کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوجوان نکلیں اور 12 فروری کو یوم انقلاب میں تبدیل کریں ۔

نوجوان ہر یونین کونسل کو انقلاب کے لیے مورچہ بنائیں ۔نوجوان ہمارا مستقبل اور قوت ہے اور اس قوت کو ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے استعمال کریںگے ۔وہ مرکز اسلامی پشاور میں جے آئی یوتھ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد اقبال خلیل نائب امیر صوبہ ، ڈپٹی جنر ل سیکرٹری بحراللہ خان ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال ، صوبائی نائب صدر جے آئی یوتھ حافظ حمید اللہ ، پشاور صدر سیار محمد اور دیگر شریک ہوئے ۔

اجلاس سے مشتاق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے مرحلے کے کامیاب یوتھ انتخابات نے ثابت کردیا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کے اندر موروثی اور روایتی سیاستدانوں سے بڑھ کرسیاسی شعور موجود ہے اور ملکی معاملات میں سنجیدگی رکھتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پہلے مرحلے کے کامیاب یوتھ لیڈر شپ کو مبارکباد دیتے ہیں یہ نومنتخب لیڈرشپ ملک کے سیاست کے لیے تازہ خون ہے اور اس منتخب لیڈر شپ کو جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے جدوجہد کو زیادہ موثر انداز میں آگے بڑھائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ جے آئی یوتھ کے پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں387 یونین کونسل میںڈیڑھ لاکھ سے زائد نوجوانوں نے ووٹ کا استعمال کیا اور تقریبا" 3500 یوتھ لیڈر منتخب ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پہلا مرحلہ جس پرامن اور جمہوری جذبے کے ساتھ مکمل ہوا ہے دوسرا مرحلہ ہمارے لیے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ 15 سے 20 جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے 21 جنوری کو حتمی فہرستیں جاری کی جائے گی جب کہ 21 جنوری سے 5 فروری تک جے آئی یوتھ ممبرسازی مہم جاری رکھی جائے گی ۔

5 سے 10 فروری تک ووٹرز لسٹ تیار کی جائے گی اور 12 فروری کو دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی ۔ انہوںنے کہا کہ نوجوان 12 فروری کے انتخابات کوبھی یکم جنوری کے انتخابات کی طرح بھرپور اور موثر بنائیں ۔12 فروری کے انتخابات کی کامیابی پاکستان میں ایک نئے انقلاب کی بنیاد بنے گی ۔ مشتاق احمد خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے جے آئی یوتھ کی شکل میں نوجوانوں کو اپنا پلیٹ فارم مہیا کیاہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ انٹر ا یوتھ الیکشن ہوئے ہیںنوجوان آگے بڑھیںاور اپنا لیڈر شپ خود منتخب کریں جن کو نوجوان اپنا لیڈر منتخب کریںگے وہی ہمارا لیڈر ہوگا اور انہی کو ملکی معاملات اور سیاست میں کردار ادا کرنے کے مواقعے فراہم کریں گے ۔

انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کانعرہ ہے نوجوانوں سے حکمران، اور ساتھ ہوں گے نوجوان تو آگے بڑھے گا پاکستان ۔ انہوںنے کہاکہ نوجوان بیدار ہوں گے تو پاکستان میں بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ ، کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور ورلڈبینک اور آئی ایم ایف کی غلامی کی ہتھکڑیوں سے آزاد ہوں گے ۔ کوئی نوجوان تعلیم و صحت کی سہولیات اور چھت سے محروم نہیں رہے گا اور کرپٹ سیاستدان ایوانوں میں بیٹھ نہیں سکے گا ۔ انہوںنے نوجوانوں سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ انٹرایوتھ الیکشن میںحصہ لیں اور ایک نئے ترقی یافتہ پاکستان کے بنیاد میں ہمارا ساتھ دیں ۔