پشاور پولیس نے گزشتہ 15دنوں میں اشتہاریوں سمیت 665ملزمان کو گرفتار کیا

منگل 17 جنوری 2017 20:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں سماج دشمن عناصر کے خلا ف جاری مہم کے دوران کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ 15 دنوں کے دوران مختلف تھانوں کے حدودمیں خطرناک اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 665 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے ہینڈ گرنیڈ،ہیروئن ،بارودی مواد اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشن پشاور سجاد خان کی نگرانی میں صوبائی دارالحکومت پشاور میں سماج دشمن عناصر کے خلا ف جاری مہم کے دوران سٹی ، کینٹ، رورل اور صدر سرکلز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، پشاور کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندیوں اور مختلف کاروائیوں کے دوران قتل ،اقدام قتل،اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب36 اشتہاری مجرمان سمیت 665 مختلف جرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر ،20عدد شارٹ گن،13 عدد کلاشنکوف،17عدد رائفل،2عدد کلاکوف،20 عدد شارٹ گن،178 عددپستول،21عدد پرائمہ کارڈ ،18کلو گرام بارودی مواد ،2عدد فیوز بوسٹر ،3عدد ڈیٹونیٹر ،3عدد ہینڈ گرنیڈ ،8585عدد کارتوس ،265کلو گرام چرس،5کلو 700گرام ہیروئن ،174بوتل اور 80لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر چالان عدالت کر چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :