پشاور پولیس نے خود کو حساس ادارے کے اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والے 2رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا

منگل 17 جنوری 2017 20:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) پشاور پولیس نے خود کو حساس ادارے کے اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والے 2رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے فائرنگ تبادلہ میں ایک رہزن زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران یکہ توت، گلبہار، پہاڑی پورہ اور کوتوالی میں متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

احسان اللہ ساکن یکہ توت نے تھانہ کوتوالی پولیس کو اطلاع دی کہ 9جنوری کو تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں 2افراد نے خود کو حساس ادارہ کے اہلکار ظاہر کرکے یرغمال بنا دیا تھا اور اسلحہ کی نوک پر اس سے 17ہزار کی نقدی اور 2قیمتی موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے تھے مذکورہ ملزمان اس وقت تھانہ کوتوالی کی حدود محلہ سیٹھیان میں موجود ہے جس پر تھانہ کوتوالی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محلہ سیٹھیان میں چھاپہ مارا تو ملزمان نے فرار کی کوشش کے دوران پولیس پر فائرنگ کردی جس سے اہلکار محفوظ رہے تاہم جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاجن میں ایک ملزم احسان اللہ زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق ملزمان میں احسان اللہ ولد عزیز الرحمن ساکن شنواری ٹائون اور امیر نواز ولد عبد الکریم ساکن نوشہرہ شال ہیں جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہواملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گلبہار، کوتوالی، پہاڑی پورہ اور یکہ توت کے علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :