ْ عبدالولی خان یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کا گورنر ہاوس میں سینٹ اجلاس کا بائیکاٹ

منگل 17 جنوری 2017 20:22

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) عبدالولی خان یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے اساتذہ کے ساتھ یونیورسٹی انتظامیہ کے ناروا سلوک، وائس چانسلر کی ہٹ دھرمی، اور ان کے جائز حقوق تسلیم نہ کرنے کے خلاف منگل کو گورنر ہاوس میں سینٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیااور بدھ کے روز سے غیر معینہ مدت کے لئے کلاسز کے بائیکاٹ اور احتجاج کا اعلان کیا۔

آج گورنرہاوس میں جوں ہی اجلاس شروع ہوا تو سینٹ میں اساتذہ کے نمائندوں ڈاکٹر نسیم اللہ قریشی اور ناصر شفیق نے گورنر کو اساتذہ کی طرف سے احتجاجی نوٹ دیتے ہوئے سینٹ اجلاس سے واک آوٹ کیا اور کہا کہ جب تک وائس چانسلر اساتذہ کی تذلیل کرتے رہیںگے اور ان کے جائز حقوق تسلیم نہیں کریں گے، تب تک وہ سینٹ اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایسوسی ایشن نے کل سے غیرمعینہ مدت کے لئے کلاسز اور امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک ان کے سارے جائز مطالبات حل نہیں ہوتے ، تو ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد ہمایون نے کہا ہے کہ حکومت اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہونے والی میرٹ کی پامالی، اقرباپروری اور کرپشن کا نوٹس لے اورایک سرکاری ادارے کو ایک مفاد پرست ٹولے سے بچائے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :