خیبرپختونخوا میں کہیں بھی گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ہیں،ارباب ثاقب

صوبہ میں گیس وافر مقدار میں موجود ہے صوبے میں 400ایم ایم جی گیس پیدا ہوتی ہے،بعض علاقوں میں پریشر کم ہے ،جی ایم سوئی گیس کاپریس کانفرنس

منگل 17 جنوری 2017 20:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) سوئی نادرن گیس خیبرپختونخوا کے جنرل منیجر ارباب ثاقب نے صوبے میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کا دعوی کردیا ، صوبے کے بعض علاقوں میں گیس کی پریشر کم ہے جس کی وجہ سے مشکلات کاسامنا ہے ۔

(جاری ہے)

سوئی نادرن گیس کے دفتر میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے جی ایم ارباب ثاقب کا کہناتھا کہ صوبے میںگیس لوڈشیڈنگ کاتصور نہیں البتہ صوبے میں گیس پریشر کی شکاتیںہیںجی ایم سوئی گیس نے کہاکہ صوبہ میں گیس وافر مقدار میں موجود ہے صوبے میں 400ایم ایم جی گیس پیدا ہوتی ہے ارباب ثاقب کے مطابق صوبے میں 550 سی سین جیز پمپس اور 650 سے زائد انڈسٹریز کو گیس متواتر فراہم کی جارہی ہیں ،مردان میں گیس قلت اور لو پریشر پر قابو پالیا گیا ہے ارباب ثاقب کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں رواں سال گیس کنکشن زیادہ دئے جائیں گے ،اوگرا نے مردان سے مالاکنڈ تک گیس پائپ لائن کی منظوری دے دی منصوبے پر ڈھائی ارب روپے کی لاگت آئے گئی اور اس پر فروری میں کام شروع ہو گاادھر ایک طرف جی ایم سوئی گیس کے دعوے جاری تھے دوسری جانب تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الہی نے گیس کی کمی کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں غیر اعلانیہ اور مقررہ اوقات سے ذیادہ بجلی و گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فو الفور بند کیا جائے۔