انٹر ڈسٹرکٹ انڈر16 ہاکی چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی

کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

منگل 17 جنوری 2017 20:27

انٹر ڈسٹرکٹ انڈر16 ہاکی چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) پشاورنے انٹر ڈسٹرکٹ انڈر16 ہاکی چیمپئن شپ جیت لی ‘گزشتہ روز پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے فائنل میں پشاور نے مردان کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کرٹرافی اپنے نام کرلی‘اس موقع پر کمانڈنٹ ایف سی لیاقت خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد سعید خان ‘ سیکرٹری جنرل سید ظاہر شاہ ‘سکواش لیجنڈ قمر زمان ‘ ہمراہ تحسین اللہ ممبر کانگرس چارسدہ‘منظور احمد ممبر کانگرس پی ایچ ایف کوہاٹ ‘ایاز خان ممبر کانگرس پشاور ‘ملک ظاہر صدر نوشہرہ ہاکی ایسوسی ایشن ‘کوچز سید ضیاء الرحمان بنوری ‘ہدایت اللہ صدر ڈسٹرکٹ پشاور ہاکی ایسوسی ایشن ،ممبر پی ایچ ایف کانگرس صوابی شاہین یوسفزئیاور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ابصار اور ہارون رشید نے میچ سپروائز کیا ان کے ساتھ جیوری میں بختیار خان ‘ایاز‘ظاہر ‘ماسٹر خان شامل تھے‘گزشتہ روز میچ کے آغاز ہی سے پشاور کی ٹیم چھائی رہی ‘پشاور کی طرف سے 13 ویںمنٹ میں سعید ‘20 ویں منٹ میں وہاب جبکہ 23 ویں اور 25 ویں منٹ میں زرین نے گول سکور کرکے ٹیم کو فتح دلوائی ‘آخر میں مہمان خصوصی کمانڈنٹ ایف سی لیاقت خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے ‘قبل ازیں ہونیوالے سیمی فائنل میں مردان نے بنوں کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست د ی تھی جس میں اکیسویں منٹ میں ذکریا ‘23 ویں منٹ میں طلحہ ‘29 ویں منٹ میں ذکریا اور 47 ویں منٹ میں حمزہ نے گول کئے جبکہ بنوں کی طرف سے 17 ویں منٹ میں شاہ فہد جبکہ 40 ویں منٹ میں سفیر نے گول کئے ‘دوسرے سیمی فائنل میں پشاور نے ڈی آئی خان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی ‘پشاور کی طرف سے 9ویں منٹ میں سلیم ‘19 ویں منٹ میں اسماعیل جبکہ 29 ویں منٹ میں وہاب نے گول کئے جبکہ ڈی آئی خان کی طرف سے واحد گول محمد عدنان نے سکور کیاتھا۔