یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین مردم شماری کے حوالے سے قومی شناختی کارڈ بنوانے میں مدد فراہم کریں، ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی

منگل 17 جنوری 2017 20:32

سکھر۔ 17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے منتخب نمائندوں اور یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو ہدایت دی ہیں کہ وہ مردم شماری کے حوالے سے اپنے علاقوں میں عوام کو قومی شناختی کارڈ بنوا کر دینے میں بھرپور مدد فراہم کریں تاکہ مردم شماری میں حصہ لیا جائے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیلانی ہائوس میں تعلقہ خیرپور کے منتخب نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا کہ یو سی چیئرمین اپنے علاقوں میں اسکولوں اور تعلیم کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر منتخب نمائندوں نے اسکولوں اور تعلیم کے سلسلے میں مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ڈی او ایلیمنٹری اور ڈی او پرائمری کو ہدایت دیں کہ وہ ان مسائل کے حل کے لیے تمام تر اقدامات کریں دوسری جانب ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کوثر مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کادورہ کیا اور وہاں داخل مریضوں سے صحت کی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اس موقع پر کوثر چائلڈ اینڈ مدر کیئر سینٹر کے نگران نے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے ایگریکلچر گروتھ پروجیکٹ کی جانب سے آبادگاروں میں کھجور کی فصل کے لیے چنگجی رکشا تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر علی شیر مکول ، مقصودہ بھٹی ، غلام حسین مغل ، عتیق الرحمن پھلپوٹو، ریاض سولنگی، قدوس بروہی، رمیز سومرو ،عرس ابڑو اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :