دفاع پاکستان کونسل کونہ توپیپلزپارٹی نے رجسٹرکیا نہ ہی کبھی اس کی حمایت کی، آصف زرداری یا میں نے کبھی دفاع پاکستان کونسل کودعوت نہیں دی،کالعدم سپاہ صحابہ کی سرگرمیوں کا مرکز ہمیشہ پنجاب رہا ہے ،اس وضاحت پنجاب حکومت ہی دے سکتی ہے

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کادفاع پاکستان کونسل سے متعلق وزارت داخلہ کے بیان پر ردعمل

منگل 17 جنوری 2017 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے دفاع پاکستان کونسل سے متعلق وزارت داخلہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل کونہ توپیپلزپارٹی نے رجسٹرکیا نہ ہی کبھی اس کی حمایت کی، آصف علی زرداری یا میں نے کبھی دفاع پاکستان کونسل کودعوت نہیں دی،کالعدم سپاہ صحابہ کی سرگرمیوں کا مرکز ہمیشہ پنجاب رہا ہے جسکی وضاحت پنجاب حکومت ہی دے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو دفاع پاکستان کونسل سے متعلق وزارت داخلہ کے بیان پر ردعمل دے رہے تھے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ خودساختہ دفاع پاکستان کونسل نیٹوسپلائی کیخلاف وجودمیں آئی تھی، دفاع پاکستان کونسل کونہ توپیپلزپارٹی نے رجسٹرکیا نہ ہی کبھی اس کی حمایت کی، آصف زرداری اور میں نے کبھی دفاع پاکستان کونسل کودعوت نہیں دی، پی پی پی کے دور حکومت میں سپاہ صحابہ کو اسلام آباد میں کسی قسم کی جلسہ جلوس کی اجازت نہیں تھی، کالعدم سپاہ صحابہ کبھی اسلام آباد میں کوئی تنظیمی جلسہ جلوس نہیں کر سکتی تھی،سپاہ صحابہ کے سرگرمیوں کا مرکز ہمیشہ پنجاب رہا ہے جسکی وضاحت پنجاب حکومت ہی دی سکتی ہے۔(ار)