عافیہ صدیقی کی امریکی جیل میں موت پوری پاکستانی قوم کی موت ہوگی،عافیہ صدیقی کی رہائی حکومت کے ایک خط سے مشروط ہے۔ لیکن حکومت عافیہ کے رہائی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ،جماعت اسلامی ایسا نظام چاہتی ہے ،اس میں عافیہ صدیقی سمیت تمام مسلمانوں کی دکھوں کا مداوا ہوں۔ہماری حکومت آئی تو صدر پاکستان امامت اور وزیر اعظم اذان دینگے

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا میاں رستم یوسف کے نماز جنازہ کے موقع پر خطاب

منگل 17 جنوری 2017 20:40

داروڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کی امریکی جیل میں موت پوری پاکستانی قوم کی موت ہوگی۔عافیہ صدیقی کی رہائی حکومت کے ایک خط سے مشروط ہے۔ لیکن حکومت عافیہ کے رہائی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔جماعت اسلامی ایسا نظام چاہتی ہے۔جس میں عافیہ صدیقی سمیت تمام مسلمانوں کی دکھوں کا مداوا ہوں۔

ہماری حکومت آئی تو صدر پاکستان امامت اور وزیر اعظم اذان دینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیر بالا گندیگار میں جماعت اسلامی کے رہنماء میاں رستم یوسف کے نماز جنازہ کے موقع پر خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا۔کہ جماعت اسلامی کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیںبلکہ اس ملک میں قرآن وسنت کی بالادستی چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

ایسا نظام چاہتے ہیں۔جس میں چیف جسٹس کے ہاتھ میں انگریزی زبان کے بجائے قرآن پاک ہوں۔

اور انصاف نہ بکتا ہوں۔ہماری حکومت آئی۔تو صدر پاکستان امامت اور وزیر اعظم اذان دینگے۔سینیٹر سراج الحق نے عافیہ صدیقی کے حوالے سے حکومت کے بے حسی پر شدید تنقید کی اور کہاکہ عافیہ صدیقی ایک مہذب پاکستانی شہری ہے۔گزشتہ کئی سالوں سے امریکی قید میں ہے۔عافیہ صدیقی کی حوالے سے انہوں نے حکومت کے ہر عہدیدار سے بات کی ہے۔لیکن حکومت کی غیرت مر گئی ہے عافیہ کی رہائی حکومت کے ایک خط سے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر عافیہ صدیقی سمیت تمام مسلمانوں کی خون کا حساب لیگی۔

ہم ایسا نظام لائیں گے جس میں کوئی وی آئی پی نہ ہوں۔ اور ہر پاکستانی کو اسکا حق ملے۔اسلئے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر خوشحالی چاہتے ہوں تو جماعت اسلامی میں شامل ہوکر اسلامی نظام کے احیاء کے لئے کمر بستہ ہو جاؤں۔پاکستانی ایک غیرت مند قوم ہے۔جسکے لئے ایک غیرت مند قیادت کی ضرورت ہے۔جو صرف جماعت اسلامی فراہم کر سکتی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے میاں رستم یوسف کی نماز جنازہ بھی پڑھائی۔نماز جنازہ میں سیاسی رہنماؤں کے علاوہ سرکاری افسران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔