Live Updates

ْوزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،مری میں 100بستروں پرمشتمل ہسپتال کے قیام کے منصوبے کا جائزہ

ہسپتال کے قیام سے علاقے کے عوام کو بہترین اورمعیاری طبی سہولتیں ملیں گی ،منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائیگا،شہباز شریف

منگل 17 جنوری 2017 20:40

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی زیرصدارت منگل کو یہاں اجلاس منعقد ہوا،جس میںمری میں 100 بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈکیئر ہسپتال کے قیام کے منصوبے کے مختلف امور کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مری میں 100بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام سے علاقے کے عوام کو بہترین اورمعیاری طبی سہولتیں ملیں گی اورمنصوبے پر تیزرفتاری سے کام کرتے ہوئے اسے مقررہ مدت میں مکمل کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پرجدید طبی سہولتوں کی فراہمی پنجاب حکومت کامشن ہے اوراس مقصد کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہسپتال کے منصوبے کیلئے ضروری اموراور جیو ٹیکنگ کاعمل جلدمکمل کیا جائے۔صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شرکت کی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :