میاں صاحبان بہت یوٹرن لے چکے ہیں‘وزیراعظم نے پانامہ معاملے پر قوم کو گمراہ کیا ہے‘ قمر زمان کائرہ

عمران خان ہمارے ساتھ ہوتے تو حکومت پر زیادہ دبائو ہوتا‘لاہور سمیت پورے پاکستان میں ریلیاں نکالیں گے‘بلاول بھٹو 19 جنوری کو ریلی کی قیادت کریں گے‘پیپلز پارٹی کو تحریک چلانا آتی ہے،اپوزیشن کو اکٹھا کریں گے،پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر کی میڈیا سے گفتگو

منگل 17 جنوری 2017 20:51

میاں صاحبان بہت یوٹرن لے چکے ہیں‘وزیراعظم نے پانامہ معاملے پر قوم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے فیصلہ کر لیا اب حکومت نہیں چلنے دیں گے ‘عمران خان ہمارے ساتھ ہوتے تو حکومت پر زیادہ دبائو ہوتا‘لاہور سمیت پورے پاکستان میں ریلیاں نکالیں گے، بلاول بھٹو 19 جنوری کو ریلی کی قیادت کریں گے‘امید ہے پنجاب حکومت ہمارے قائدین کوسکیورٹی دے گی‘ آصف زرداری کے وطن آنے سے پیپلزپارٹی کومزید طاقت ملی ہے‘ میاں صاحبان بہت یوٹرن لے چکے ہیں‘وزیراعظم نے پانامہ معاملے پر قوم کو گمراہ کیا ہے‘وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریرساری دنیا نے سنی ہے۔

منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ و زیراعظم نے کہا تھا استثنی نہیں مانگوں گااب وزیراعظم کے وکیل نے استثنیٰ کس لیے مانگا ہی اب حکومتی ٹیم کہہ رہی ہے کہ وزیراعظم کا نام نہ لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں صاحبان بہت یوٹرن لے چکے ہیں‘وزیراعظم نے پانامہ معاملے پر قوم کو گمراہ کیا ہے‘وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریرساری دنیا نے سنی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات تسلیم کر لے،پاکستان کے عوام کا ایجنڈا لے کر چلے ہیں۔پیپلز پارٹی کو تحریک چلانا آتی ہے،اپوزیشن کو اکٹھا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی بات میں وزن تب ہوتا ہے جب آپ بے داغ ہوں‘سڑکوں پرحکومت کے خلاف عملی جہدوجہد کا آغاز کر دیاہے، جلسے کرنا آسان اور ریلی منعقد کرنا مشکل کام ہو تا ہے‘آخر میں ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے وطن آنے سے پیپلزپارٹی کومزید طاقت ملی ہے۔