ْ جن قوتوں نے ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی وہی اب نواز شریف کے ’’پیچھے ‘‘ہیں‘ رانا ثنااللہ

وہ سپر یم کورٹ کا کندھا استعمال کر نا چاہتی ہے ‘فوجی عدالتوں سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہوں‘صوبائی وزیر قانون پنجاب کی میڈیا سے گفتگو پانامہ کے پیچھے سب سے بڑا ہاتھ قدرت کا ہے‘ان کے پاس دفاع کیلئے جواب نہیں ہے‘تر جمان تحر یک انصاف فواد چوہدری کا ردعمل

منگل 17 جنوری 2017 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ جن قوتوں نے ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی وہی نواز شریف کے پیچھے ہیںاور وہ سپر یم کورٹ کا کندھا استعمال کر نا چاہتی ہے ‘فوجی عدالتوں سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہوں۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ جن قوتوں نے ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی وہی نواز شریف کے پیچھے ہیں ۔

یہ طاقت سپریم کورٹ کا کندھا استعمال کرنا چاہتی ہیںاسی قوت نے نواز شریف کو جلاوطنی کی سزا دی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ قوتیں عمران خان کے ذریعے نواز شریف کے پیچھے ہیں۔فوجی عدالتوں سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہوںجبکہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ردعمل میں کہا کہ پانامہ کے پیچھے سب سے بڑا ہاتھ قدرت کا ہے۔ان کے پاس دفاع کیلئے جواب نہیں ہے۔